مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم رقم کے بارے میں بتادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ سال 2023 کیلئے صدقہ فطر اور فدیے صوم کی کم ازکم مقدار 320 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم کے آٹے کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ دینے والوں کیلئے لازم ہے کہ وہ دو کلو آٹے کے حساب سے (جس معیار کا آٹا وہ خود کھاتے ہیں) صدقہ فطر ادا کریں۔ یہ صدقہ فطر اور فدیے کی کم سے کم مقدار ہے جو تقریباً 320 روپے بنتی ہے۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ جو شخص جَو (چار کلو) کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ دینا چاہے اس کے لیے صدقہ فطر اور ایک روزے کے فدیے کی مقدار تقریباً 480 روپے مقرر کی گئی ہے۔
معروف عالم دین نے کہا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق کھجور اور کشمش کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ ادا کرسکتے ہیں۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ کشمش درجہ اول کے حساب سے فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 6400 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کشمش درجہ دوم کے حساب سے فطرہ اور روزے کا فدیہ 4800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
0 Comments