کچن کی کون سی چیزیں کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں؟

کچن کی کون سی چیزیں کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں؟

کچن کی کون سی چیزیں کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں؟


کینسر کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے کچن میں ایسی اشیاء موجود ہیں جن کے استعمال سے کینسر ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے؟

آج ہم آپ کو کچن میں استعمال ہونے والی ایسی ہی چند چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے استعمال سے کینسر ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

پلاسٹک

پلاسٹک کے استعمال سے کینسر ہو سکتا ہے اور ہمارے کچن میں اکثر سامان پلاسٹک کا ہی موجود ہوتا ہے، پلاسٹک میں کیمیکل بی پی اے پایا جاتا ہے جو ہمارے ہارمونز اور  قوت مدافعت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

نون اسٹک برتن

نون اسٹک کے برتنوں کے استعمال سے آپ تیل کی تو بچت کر لیتے ہیں لیکن اپنی زندگی سے کھیل جاتے ہیں، نون اسٹک کے برتن گردے، خواتین میں اوویرین اور مردوں میں ٹیسٹیکولر کے کینسر کی وجہ بنتے ہیں۔

ٹن کے ڈبے والا کھانا

ٹن کے ڈبے والے کھانوں کا رجحان بھی بہت سے لوگوں میں پایا جاتا ہے کیونکہ غیر موسمی کھانوں کو ٹن کے ڈبوں میں کیمیکل لگا کر محفوظ کیا جاتا ہے جو کینسر کی وجہ بنتے ہیں۔

ریفائینڈ آئل

ریفائینڈ آئل کھانا بنانے کیلئے استعمال ہونے والا آئل ہوتا ہے جس میں موجود ٹرانس فیٹ چھاتی اور  آنتوں کے کینسر کی وجہ بنتا ہے۔

سوڈا یا سوفٹ ڈرنکس

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوڈا کا استعمال جسم میں 13 فیصد کینسر کے امکان کو بڑھاتا ہے۔

 

Post a Comment

0 Comments