Current Monsoon Update and Prediction about Monsoon Rains in Karachi

Current Monsoon Update and Prediction about Monsoon Rains in Karachi

 مون سون کی موجودہ صورتحال - مون سون میں کتنا طویل وقفہ متوقع ہے اور کراچی میں مون سون کی بارشیں کب ہونگی ؟ جانیے اس تجزیے میں!




🔷 خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ:

⦿ چند روز قبل بحیرہ جنوبی چین سے داخل ہونے والے طاقتور باقیات اب خلیج بنگال میں ایک ڈیپ ڈپریشن کی شکل میں موجود ہیں جس کی شدت غیر معمولی طور پر ٹروپیکل سسٹم جیسی ہوچکی ہے۔اس ڈیپ ڈپریشن میں زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 64 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اگلے تین دنوں کے دوران یہ مغرب کی جانب بڑھتا ہوا وسطی بھارت تک پہنچ جائے گا جہاں افغانستان سے آنے والی خشک ہواؤں کا بہاؤ اور کمزور مونسون ہوائیں اس کو شمال مشرق کی جانب بڑھنے پر مجبور کرینگی جہاں یہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔

🔷 ایم جی او ویوز کی غیر موجودگی اور خشک ہوائیں:

⦿ اس وقت ایم جی او ویوز بحر الکائل میں کمزور شدت کے ساتھ موجود ہے جس کے سبب ای ایل نینو کی شرع میں آہستہ آہستہ مزید اضافہ ہونا شروع ہوچکا ہے جبکہ بحیرہ عرب میں ایم جی او ویوز کی غیر موجودگی کے سبب مون سون ہوائیں کمزور ہوچکی ہیں اور پاک و ہند کے شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کی مسلسل مداخلت کے سبب پاکستان کے جنوبی علاقوں میں اوپری سطح پر خشک ہواؤں کی بحالی ہوچکی ہے جو اب بھارت تک توسیع کررہی ہیں۔

🔷 بڑھتی ہوئی انڈین اوشین ڈائپول کی شرح:

⦿ خط استوا کے راستے مغربی بحر الکائل سے آنے والے گرم پانی کی دھاریں بحر ہند میں داخل ہو رہی ہیں جس کے سبب انڈین اوشین ڈائپول کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔اس وقت انڈین اوشین ڈائپول کی تازہ ترین شرع صفر عشاریہ سولہ ہے تاہم جب تک ایم جی او ویوز کی آمد بحر ہند میں نہیں ہوگی تب تک یہ اتنا معنی نہیں رکھتا ہے کیونکہ دوسری طرف ای ایل نینو کی شدت بڑھتی جارہی ہے جو مون سون ہواؤں کو بدرتیج کمزور کرنے کی حامل ہوتی ہیں۔

🔷 مون سون ٹرف اور متوقع مون سون وقفہ:

⦿ مون سون ٹرف جو بارشوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس وقت برصغیر کے شمالی علاقوں یعنی ہمالیہ کے نیچے منتقل ہوچکا ہے جو جنوبی علاقوں کے لیے مون سون وقفے کی بڑی علامت ہے۔اگلے پانچ روز کے دوران تبیتین اینٹی سائیکلون اپنی نارمل پوزیشن سے مغرب کی جانب بڑھ سکتا ہے تاہم وسطی اور نچلی سطح پر صورتحال ابتر ہے جس کے تحت اگلے 10 سے 15 دنوں کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر مونسون میں طویل وقفہ متوقع ہے جبکہ اس دوران کراچی میں بھی وقفہ رہیگا اور خاطر خواہ موسلادھار بارشیں متوقع نہیں ہیں تاہم سندھ کے سرحدی علاقوں میں چار سے سات اگست کے درمیان کچھ گرج چمک کے بادل تشکیل پاسکتے ہیں۔

⛔ اگست کے دوسرے حصے میں بارشیں ؟

⦿ مون سون کا جھکاؤ جنوب کی جانب اگست کے دوسرے حصے میں ہوسکتا ہے جس کے سبب امید ہے کہ سندھ بشمول کراچی میں اگست کے آخری دس دنوں میں کم از کم ایک بارش کا سسٹم آسکتا ہے جو ایم جی او ویوز کے بحر ہند کی جانب بڑھنے پر مشروط ہیں اور امید ہے کہ بحیرہ عرب میں پانی کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا تاہم مجموعی طور پر دیکھا جائے تو مون سون کی بارشیں اگست کے مہینے میں سندھ بشمول کراچی میں معمول سے کم رہ سکتی ہیں۔

Karachi Weather Updates by WeatherVue : https://chat.whatsapp.com/HGdXcCLIVelA9w2JcTKr8J

Subscribe WeatherVue Youtube: https://www.youtube.com/@weathervue


Post a Comment

0 Comments